کراچی کے چٹخارے  ، مرچیں ایسی کہ سی سی کرتے چینخیں نکل جائیں

کراچی کے چٹخارے ، مرچیں ایسی کہ سی سی کرتے چینخیں نکل جائیں

Dramas, Entertainment, Popular, Reviews, Shows No Comments on کراچی کے چٹخارے ، مرچیں ایسی کہ سی سی کرتے چینخیں نکل جائیں

مزیدار چاٹ ، برگر ، مرچ اور چٹنی کے ساتھ بن کباب یہ سب ملتا ہے مگر کہاں ، جی جی حسین آباد کی فوڈ اسٹریٹ پر زبان کے چٹخارے کے لیے سب کچھ موجود ہے لذیز اور مزے دار بریانی یا بیف پلاو ، شوارمے ،چٹپٹا چکن تکہ ، بیف کباب ، بوٹی ،یہ سب اس کے علاوہ آئسکریم کے بے اندازہ فلیور ز کے ساتھ لیکن ایک شرط ہے آپ سیٹ یا ٹیبل حاصل کرنے میں اگر ہو جائیں کامیاب پھر تو انواع و اقسام کے یہ چٹخارے اور مزے شاید آپ فراموش کر ہی نہیں سکتے ، اس فوڈ اسٹریٹ پر زابن کے چٹخارے لینے کے لیے کراچی والے سر شام ہی پہنچ جاتے ہیں گولہ کباب کی بھینی بھینی خوشبو بھوک کی شدت میں اضافہ کر دے گی بیرون ملک سے کراچی آنے والوں کے لیے تو حسین آباد فوڈ اسٹریٹ ارض جنت سے کم نہیں دوکاندار پہلے آئیں پہلے پائیں کی بنیاد پر آپ کی پسندیدہ ڈش چاٹ دہی بڑے چھولے سیخ کباب چائنیز شاشلک ویجیٹیبل رائس اُن کے منتظر ہوتے ہیں اگر ابھی تک آپ نے اپنی بھوک پر قابو پایا ہوا ہے تو اس فطری ڈیمانڈ کو الا بلا کھا کر ختم نہ کریں

Author

Leave a comment

Back to Top