ہار کو ہراوٗ، طیب کی زندگی بچاوٗ

Entertainment, Featured, Popular, Shows, Urdu Blogs No Comments on ہار کو ہراوٗ، طیب کی زندگی بچاوٗ

پاکستانی ذرائع ابلاغ میں نمایاں اور منفرد مقام کے حامل مارننگ شو آپ کا ساحر کے معروف میزبان ساحر لودھی دکھی انسانیت کا دکھ بانٹنے میں پیش پیش رہتے ہیں۔ اس سلسلے میں آج کے پروگرام میں میزبان نے طیب نامی نوعمر لڑکے کو متعارف کرواتے ہوئے کہا کہ طیب پیدائشی طور پر ایک موذی مرض میں مبتلا ہے جس کی وجہ سے اسے خون کی قے کا شدید عارضہ لاحق ہے۔ جب بھی مرض کا حملہ ہوجاتا، طیب کے گھر والے اسے بے ہوشی کی حالت میں اسپتال لے جاتے۔ اب طیب کی  طبیعت مزید بگڑ گئی ہے جس کا فوری علاج ضروری ہے۔ بصورت دیگر طیب زندگی کی بازی ہار سکتا ہے۔

دوسری جانب پاکستان میں اس موذی مرض کا علاج ممکن نہ ہونے کے باعث طیب کو علاج کیلئے بھارت جانا پڑے گا جس کے لیے 70 لاکھ روپے  کی خطیر رقم درکار ہے اور گھریلو حالات ایسے ہیں کہ طیب کے والدین اس کاعلاج کروانے کی استطاعت نہیں رکھتے۔ شدید پریشانی میں مبتلا طیب کے اہل خانہ نے ساحر لودھی کو امید کی آخری کرن سمجھتے ہوئے علاج میں مدد کرنے کی درخواست کی۔

ساحر لودھی نے اپنے شو میں عوام سے اپیل کی کہ طیب کے علاج میں بھرپور مدد کرکے ایک انسانی جان بچانے میں کردار ادا کریں۔ اس موقع پر میزبان نے بھارتی ڈاکٹرارول اور ڈاکٹر دلپریت سے بھی رابطہ کرکے طیب کے علاج کے سلسلے میں مدد کی درخواست کی۔ دونوں بھارتی ڈاکٹروں نے بھارت میں بہتر علاج کیلئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

مستحق خاندان کی مدد کرکے ساحر لودھی نے ان کو نئی امید دی اور ان کو نیا حوصلہ دیا۔ اس موقع پر ساحر لودھی نے کہا کہ ہم نے ملکر   طیب کی ہار کو ہرایا ہے اور مشکل گھڑی میں دوسرے کی مدد کرنا محض انسانی ہمدردی نہیں بلکہ ہمارا قومی فریضہ ہے۔ ساحر لودھی نے اس موقع پر نیا ٹرینڈ بھی متعارف کراتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا پر اس کے تحت طیب کی مدد کی اپیل کی جائے گی۔

#HaarKoHarao

Author

Leave a comment

Back to Top