—ساحر لودھی کا اصل روپ


ساحر لودھی کے مارننگ شو ’’ آپ کا ساحر‘‘ میں کچھ عرصہ قبل سفیان نامی بچے نے ڈانس کیا جس کو دنیا بھر میں زبردست پذیرائی ملی۔ لیکن اس بچے میں کوئی ایسی بات تھی جس کی وجہ سے وہ ہر وقت پریشان اور مرجھایا ہوا رہتا تھا۔ ایک دن ساحر لودھی نے اس کو اپنے پاس بلاکرپوچھا، بیٹا آپ کو کیا پریشانی ہے۔

اس بچے نے بتایا کہ وہ اور اس کا بھائی واثق ایسی بیماری کا شکار ہیں جس میں ان کی نشوو نما نہیں ہوتی۔ اس بیماری کے علاج کیلئے ہفتہ وار ایک انجکشن لگانا پڑتا ہے جس کی قیمت 8ہزار ہے۔ ان بچوں کے والد انتہائی غریب آدمی ہیں۔ انجکشن خریدنے کی طاقت نہیں جسے کے باعث ڈیڑھ سال سے دونوں بھائیوں نے انجکشن نہیں لگائے۔ بچے نے بتایا کہ ڈانس اس لئے کر رہے ہیں کہ انجکشن کیلئے پیسے کما سکیں۔

ساحر لودھی نے اس بچے سے وعدہ کیا کہ ایک سال تک آپ کا مکمل علاج اپنی جیب سے کروں گا اورجب تک آپ صحتیاب نہیں ہوتے، ڈانس بھی نہیں کریں گے۔ آئندہ پیر کو اس بچے کا علاج شروع ہورہا ہے۔ اسپتال میں اپوائٹمنٹ ہوچکی ہے اور ساحر لودھی اپنی نگرانی میں اس بچے کو مکمل علاج کروائیں گے۔

Don't judge a book by its cover…! 🙂

Don't judge a book by its cover…! 🙂 ساحر لودھی اور معصوم بچوں پر تنقید کرنے سے پہلے یہ ویڈیو بھی دیکھیںWatch Full Original Video on YouTube ➡️ http://bit.ly/2imnQWR#AapKaSahir #TVOnePK

Publié par Tv One Pakistan sur lundi 15 Janvier 2018

 

 

ساحر لودھی کا بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو شاندار خراج عقیدت
ساحر لودھی پر تنقید کرنے والے اس وقت کہاں تھے جب پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے ون ڈے انٹرنیشنل میں آسٹریلیا کے خلاف563 رنز بنا کر نیا ریکارڈ قائم کیا۔ افسوس کی بات ہے کہ ناقدین سمیت اکثر لوگ اس شاندار کارنامے پر خاموش رہے۔ کسی نے بلائنڈ کرکٹ ٹیم کی حوصلہ ادفزائی نہیں کی۔ ساحر لودھی واحد اینکر ہے جس نے اپنے شو میں پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو ایسا شاندار خراج عقیدت پیش کیا جس کی مثال نہیں ملتی۔ ناقدین پرانی کلپس کو ایڈیٹ کرکے توڑ مروڑ کر پیش کرنے کے بجائے اصل حقائق پر نظر ڈالیں۔

Pakistan Zindabad…! 🙂

Pakistan Zindabad…! :)پاکستان زندہ باد ساحر لودھی کی آواز آپ نےایسا جوش و جذبہ نہیں دیکھا ہوگاWatch Full Original Video on YouTube ➡️ http://bit.ly/2imnQWR#AapKaSahir #TVOnePK

Publié par Tv One Pakistan sur lundi 15 Janvier 2018

 

بچوں کو نظر انداز نہ کریں، ان کو سنیں
نیوز ون پر نادیہ مرزا کے ٹاک شو میں بات کرتے ہوئے ساحر لودھی نے کہا ہے کہ اب بچوں کو جنسی ہراسانی سے بچنے کی آگاہی دینے کا وقت آگیا ہے۔ اگر آج ہم اس بارے میں بات نہیں کریں گے اور اپنے بچوں کو آگاہ نہیں کریں گے تو یہ نہ صرف غفلت بلکہ ایک بڑا جرم تصور کیا جائے گا۔ ہم نے معاشرتی اور سماجی روایات کو ایک طرف رکھ کر ان سلگتے مسائل پر کھل کی بات کرنا ہوگی۔ ورنہ جو سانحہ قصور میں رونما ہوا ہے اس کا سلسلہ دوسرے شہروں تک پھیل سکتا ہے۔ کراچی میں بھی اس طرح کے واقعات رونما ہورہے ہیں۔ ہم نے ہر چیز کو مغربی اقدار کہہ کر جان چھڑانے کی روش ترک کرنی ہوگی۔ مغرب میں سب کچھ برا نہیں ہے، وہاں کی اچھی باتوں کو اپنانا چاہئے۔

 

 

بچوں کو والدین کیا نہ سمجھا کر جرم کرتے ہیں

Please educate your children about this…!بچوں کو والدین کیا نہ سمجھا کر جرم کرتے ہیںWatch Full Original Video on YouTube ➡️ http://bit.ly/2imnQWR#AapKaSahir #TVOnePK

Publié par Tv One Pakistan sur lundi 15 Janvier 2018

مثبت باتوں کو نظر انداز کرنا اور تنقید کرنا ہمارا قومی مزاج بن چکا ہے۔ ساحر لودھی نے اپنے شو میں بچوں کی چھپی صلاحیتوں کو نکھارنے میں اہم کردار ادا کیا۔ بچوں کو آگاہی دی۔ زینب کے واقعہ کے بعد بچوں کی جنسی ہراسانی سے بچنے کی تعلیم دی۔ والدین کو اس بارے میں اپنا کردار ادا کرنے کی ترغیب دی۔ مختلف شعبہ یائے زندگی سے تعلق رکھنے والے ماہرین کو مدعو کرکے بچوں سے متعلق ہونے والے جرائم پر ان کا نتکہ نظر پیش کیا۔ اس قسم کے گھناونے جرائم سے متعلق اسلامی سزائوں پر روشنی ڈالی گئی۔ یہ ہے ساحر لودھی کا اصل روپ لیکن ناقدین نے ساحر لودھی کی ان تمام مثبت باتوں کو چھوڑ کر اپنے مذموم مقاصد کے حصول کیلئے بے و سر پا الزامات کا شروع کر دیا ہے جس میں ان کو منہ کی کھانی پڑے گی۔

 

 

بچوں کو جنسی ہراسانی سے کیسے بچایا جائے، وڈیو دیکھئے #TvOnePk #AapKaSahir #SahirLodhi #Zainab #JusticeForZainab

بچوں کو جنسی ہراسانی سے کیسے بچایا جائے، وڈیو دیکھئے#TvOnePk #AapKaSahir #SahirLodhi #Zainab #JusticeForZainabWatch Full Original Video on YouTube ➡️ http://bit.ly/2imnQWR

Publié par Tv One Pakistan sur vendredi 12 Janvier 2018

What's Your Reaction?

hate hate
0
hate
confused confused
0
confused
fail fail
0
fail
fun fun
0
fun
geeky geeky
0
geeky
love love
0
love
lol lol
0
lol
omg omg
0
omg
win win
0
win

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may also like

More From: Entertainment

DON'T MISS

Choose A Format
Story
Formatted Text with Embeds and Visuals